اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ہمارے ایٹمی اثاثے ہندوستان سمیت کسی بھی ملک سے زیادہ محفوظ ہیں، چوہدری شجاعت نے جوبائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ترین ہیں جو اس وقت پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن پہلے بھی غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے رہے، اب بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے

حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بات کی جو نہایت افسوسناک ہے۔اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ 2008 کے الیکشن سے چند دن پہلے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن، سینیٹر جان کیری اور سینیٹر چک ہیگل ہمارے گھر آئے، انہوں نے چودھری پرویز الہی کی ایجوکیشن پالیسیوں اور صحت کے شعبوں میں مثالی کاموں کو سراہا، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ق الیکشن جیت گئی تو ہم نتائج تسلیم نہیں کریں گے، یہی بات انہوں نے پاکستان سے جاتے وقت انٹرویو میں بھی کہی، اس پر چودھری پرویزالہی نے ان سے پوچھا کہ آپ کی الیکشن مہم میں کوئی اس طرح کی بات کرے تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا، اس پر امریکی سینیٹرز نے ہنس کر بات بدل دی اور جھینپ کر پنجاب میں ایجوکیشن اور ہیلتھ سسٹم کی تعریفیں کرنے لگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام کو 22 کروڑ عوام کی حمایت حاصل ہے، جب سے پاکستان نے ایٹمی پروگرام شروع کیا اس وقت سے آج تک کبھی بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، ہمارے ایٹمی اثاثے ہندوستان سمیت کسی بھی ملک سے زیادہ محفوظ ہیں، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو زیربحث لانے کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی اسے زیر بحث لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…