اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

شرجیل انعام میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور نام مستقل ای سی ایل نے نکالنے کا حکم

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام مستقل ای سی ایل نے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں

پونے چھ ارب روپے کرپشن کے معاملے پر شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظورکرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات سندھ کے کرپشن ریفرنس میں نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔درخواست کی سماعت پر شرجیل میمن کے وکیل راج علی واحد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا، شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے، وہ ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس موقع پر نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی نام شرجیل میمن کا نام مستقل بنیادوں پر ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت نہ کی۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی درخواست منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا نام مستقل بنیادوں پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست پر فیصلہ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ کیا تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…