اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بلیک آؤٹ کے دوران بجلی بروقت بحال نہ ہونے پر این ٹی ڈی سی پربھاری جرمانہ عائد

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیپرا نے بلیک آؤٹ ہونے کے دوران بجلی بروقت بحال نہ ہونے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ستمبر 2021ء میں جامشورو گرڈ اسٹیشن پر ٹرپنگ کا معاملے پر نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ

ٹرپنگ گرڈ اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی، جس سے کے ٹو، چائنا پاور حب اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2021ء کو حیسکو اور کے الیکٹرک میں جزوی بلیک آؤٹ ہوا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ نیپرا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ بجلی سپلائی کی بروقت بحالی میں ناکامی پر کیا گیا۔ این ٹی ڈی سی کو حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 2 گھنٹے اور 33 منٹ لگے تھے۔ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے این ٹی ڈی سی کو مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کی اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا، تاہم این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا۔ بعد ازاں اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…