اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سیلاب متاثرہ خاندان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

datetime 4  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے قائم لیبر کالونی میں سیلاب متاثرہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ، غریب ماں باپ جڑواں بچوں کی پیدائش سے خوش ہیں تاہم مگر ان کے مستقبل کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ کا رہائشی 7 افراد پر مشتمل خاندان جو برسات اور سیلاب میں کرائے کا مکان کھونے کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے قائم لیبر کالونی کے فلیٹ میں عارضی مقیم ہے، جہاں چند روز قبل رخسانہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔خاتون کے معذور شوہر محمد اکرام کے مطابق مالک کا لاکھ احسان ہے کہ ہماری بھی گود بھردی ہے، ورنہ میں اپنے بھائی کے بچے پال رہا تھا جو انتقال کرگیا، اب لیبر کالونی والوں کی مہربانی ہے کہ ہمیں سر چھپانے کی جگہ دی ہے، ہمارے پاس تو کچھ کھانے کو بھی نہیں ہے۔محمد اکرام اپنی معذوری کے باعث پہلے ہی محنت مزدوری سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا، جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اس کی بیوی بھی گھر کی ہوکر رہ گئی اور ان کے ہاں اب فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے۔نوزائیدہ بچوں کی والدہ کے مطابق یہاں نہ راشن ملا ہے نہ کچھ ملا ہے، بس میں پہلے بھیک مانگتی تھی،ابھی تو وہ بھی نہیں جاسکتی ہوں میں، بچے کون سنبھالے گا۔سیلاب سے متاثرہ غریب اور لاچار خاندان نے حکومت سندھ سمیت مخیر افراد سے امداد کی اپیل کی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…