اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں قوم تیار ہے انہیں چھٹی کا دودھ دلائے گی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ مجرموں کی بلاروک ٹوک آنیاں جانیاں ریاست کے منہ پر طمانچہ ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے بنیادی نظام انصاف کا معاملہ اٹھایا ہے،ہمارے ملک میں نظام انصاف انتظامی طور پر چلایا جاتا ہے،احتساب کا عمل بالکل ختم ہوگیا ہے،مریم نواز کو جیسے ضمانت ملی اور اسحاق ڈار جس طریقے سے واپس آئے اس سے ہمارا نظام عدل ناکام ہوگیا ہے،ملزمان اپنے لیے قانون بنا رہے ہیں،نواز شریف کے بچوں نے اس ملک کے اربوں روپے لوٹے ہیں،اب ایسا قانون بنایا گیا ہے کہ کرپشن کیلئے نیب کو سب کچھ ثابت کرنا ہوگا،جو کرپشن کرے گا اس سے کچھ نہیں پوچھا جائے گا،نواز شریف کیخلاف مقدمات ختم کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،سپریم کورٹ اگر ایسے حالات میں نوٹس لیتی تو معاملات بہتر ہوتے،صرف سندھ میں سیلاب سے تباہی ہوئی کیونکہ وہاں کرپشن زیادہ ہے،سیلاب کیلئے جو امداد کرنا تھی وہ پیسہ کرپشن میں چلا گیا،آرٹیکل 62 ون ایف کی بھی تعریف ہونی چاہیے،نئے انتخابات کے بعد عدالتی اصلاحات کریں گے،فساد کے بغیر انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اداروں سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں،سیاسی جماعتیں اگر مشاورت نہیں کریں گی تو پھر اسٹیبلشمنٹ ہی کام کرے گی،
مونس الٰہی کا کیس وفاقی حکومت دیکھ رہی ہے،جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی نہیں بنتی تھی،تاحیات نااہلی سے متعلق قانون سازی ضروری ہے،ججز تقرری اور ججز کو نکالنے کا طریقہ کار عدالت کے پاس نہیں ہونا چاہیے،سائفر کی اصل کاپی وزیر اعظم ہاوس اور سپریم کورٹ میں پڑی ہے،
کرپشن کا سیلاب بھی سیاستدانوں نے روکنا ہے,ابھی تو یہ بھی نہیں پتہ کہ سندھ میں سیلاب آیا ہے یا لایا گیا ہے,کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ سیلاب کی آڑ میں حکومت کو چلنے دیا جائے
بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے,اسٹیبلشمنٹ نے ہی مذاکرات کرنے ہیں حکومت سائیڈ پر بیٹھ کر دہی کھا رہی ہے,جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد باتیں ہونے لگیں کہ بیلنس کرنے کیلئے نااہل کیا گیا۔