اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت کے 9 سالہ دور حکومت میں صوبائی قرضوں میں 791 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق گزشتہ 9 برس میں 791 روپے کے قرضوں کے معاہدوں نے
صوبے پر قرضوں کا بوجھ 877 روپے سے متجاوز کرگیا۔ پی ٹی آئی حکومت سے قبل صوبے پر قرضوں کا حجم صرف 97 ارب روپے تھا۔صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کے لئے ریکارڈ 74 ارب روپے کا قرضہ لیا جبکہ توانائی کے مختلف منصوبوں کے لئے 218 ارب 42 کروڑ قرض کے معاہدے کئے۔شہری ترقی کے لئے 116 ارب روپے، پائیدار ترقی کے لئے 54 ارب 20 کروڑ روپے اور خیبر پاس اکنامک کاریڈور کے لئے 81 ارب 98 کروڑ روپے کا قرضہ لیا گیا۔آبپاشی منصوبوں کے 38 ارب روپے اور شاہراہوں کیلئے 16 ارب 51 کروڑ روپے جبکہ سیاحت کے فروغ کے لئے 8 ارب 18 کروڑ روپے قرضہ لیا گیا گیا۔ ریونیو موبلائزیشن اینڈ پبلک ریسورس مینجمنٹ کیلئے14ارب 47 کروڑ روپے کا پروگرام بھی بنایا گیا۔