اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایرانی وزیرخارجہ نے احتجاجیوں کوفسادی قرار دیدیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو غیرملکی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کوفسادی ٹولہ قرار دیا اور کہا کہ شرپسند عناصر امریکا کی آشیرباد سے ایران میں نظام زندگی تباہ کرنے کے لیے احتجاج کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ

وہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنا بند کریں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ “فسادیوں” کی امریکی حمایت واشنگٹن کے سفارتی موقف سے متصادم ہے۔جب کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج تمام لوگوں کا حق ہے۔ انہوں نے گزشتہ نو دنوں کے دوران سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کو فسادی قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ “ان فسادیوں کی حمایت میں امریکا کی شمولیت اور ملک کے اندرونی استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے ان کے منصوبے پر عمل درآمد میں ان کی حمایت جوہری معاہدے تک پہنچنے اور استحکام قائم کرنے کی ضرورت کے حوالے سے واشنگٹن کے سفارتی پیغامات سے واضح طور پر متصادم ہے۔”قابل ذکر ہے کہ دس روز قبل ایران میں مذہبی اصولوں پرعمل درآمد کرانے کی ذمہ دار پولیس نے ایک بائیس سالہ لڑکی مہسا امینی کو حجاب کے قوانین کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا تھا۔ امینی پرمبینہ طور پرتشدد کیا جس کے نتیجے میں پولیس کی حراست میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ملک گیر مطاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔امینی کے مبینہ قتل کے بعد ایران میں عوامی سطح پر حکومت کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…