اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی انٹری ایک نئے بحران کے سوا کچھ نہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پراسحاق ڈار کی
انٹری کو ایک نیا بحران قرار دیتے ہوئے کہا ڈار کی انٹری ایک نئے بحران کے سوا کچھ نہیں۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا آڈیولیکس نے تصدیق کردی، پچھلے کچھ دنوں میں لندن میں کیا کچھ ہوتا رہا،امپورٹڈ حکومت کے تمام بڑے فیصلے دراصل لندن سے امپورٹ ہوتے ہیں،غیر منتخب اور سزا یافتہ شخص نواز شریف ہر چیز کا فیصلہ کرتا ہے۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی واپسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک منی لانڈرر کی جگہ دوسرے منی لانڈرر کووزیر خزانہ لگایا جارہا ہے،کیا ہماری قوم چند مجرم خاندانوں کے مفادات کو پورا کرنے کیلئے ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک لوٹا انہیں دوبارہ ہم پر مسلط کردیا گیا، ہماری غیرت کو کیا ہوا؟ ہماری اخلاقیات کہاں کھو گئی؟ ملک کی سالمیت اور وقار کو دا پر لگا دیا گیا، انصاف اور احتساب کے پیمانے بدل دیئے گئے۔ اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی انٹری ایک نئے بحران کے سوا کچھ نہیں۔