اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے اسحاق ڈار کو منی لانڈرنگ کا بےتاج بادشاہ قرار دےدیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ’’پاکستان کا خزانہ خالی کر کے شریفوں کی تجوریاں بھرنے والا منشی واپس آ رھا ہے۔کیا منی لانڈرنگ کا بےتاج بادشاہ اسحاق ڈار المعروف ڈالر ڈار پاکستان کا وزیر خزانہ بننے کے لائق ہے یا جیل میں ڈالنے کے؟ انہوں ایش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ چور نامنظور! #IshaqDar۔
پاکستان کا خزانہ خالی کر کے شریفوں کی تجوریاں بھرنے والا منشی واپس آ رھا ہے۔کیا منی لانڈرنگ کا بےتاج بادشاہ اسحاق ڈار المعروف ڈالر ڈار پاکستان کا وزیر خزانہ بننے کے لائق ہے یا جیل میں ڈالنے کے؟ امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ چور نامنظور! #IshaqDar
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 26, 2022