اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب کو دیکھ کر نعرے لگانے والوں کے پاسپورٹ کینسل کر دینے چاہیے،عطا اللہ تارڑ

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے مریم اورنگزیب کیساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن پاکستانیوں نے مریم اورنگزیب کو

دیکھ نعرے لگائے ان کے پاسپورٹ NICOP کینسل کر دینے چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عطااللہ تارڑنے مریم نواز کے واقعے پر شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ن پاکستانیوں نے مریم نواز کو لندن میں ہراساں کیا ان کے پاسپورٹ کینسل کر دینے چاہیے جبکہ پاکستان غیر ملکی پاسپورٹ پر آئیں تو انہیں گرفتار کر کے فوراً ڈی پورٹ کیا جانا چاہیے ۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر زکا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔قبل ازیںمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب پر فخرکیا ہے۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’ مجھے تم پر بے حد فخر ہے‘ خیال رہے کہ لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو گھیر لیا، وفاقی وزیر کافی شاپ پر کافی لے رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کارکن وہاں پہنچ گئے، انہوں نے مریم اورنگزیب سے نامناسب رویہ اپنایا، اس موقع پر پی ٹی آئی خواتین نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے اور چور ہونے کا الزام بھی لگایا، وزیر اطلاعات پر الزام لگایا گیا کہ وہ پاکستانی عوام کا روپیہ لندن میں لٹا رہی ہیں، مریم اورنگزیب نے ان کا کوئی جواب نہ دیا اور خاموشی سے مسکراتی رہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…