منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سارہ انعام قتل کیس اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی )اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی ایاز امیر کو قتل کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس نے ایاز امیر کو اُن کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس میں گرفتار کیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقدمےمیں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے، ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔یاد رہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بیوی کے قتل میں سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں سول جج مبشرحسن چشتی کے سامنے ملزم شاہنواز میر کو پیش کیا گیا تو جج نے استفسار کیا شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیاگیا؟۔ملزم شاہنواز نے بتایا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیاگیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ شاہنوازنے اپنی اہلیہ کوبے دردی سے قتل کیا ہے۔جج نے شاہنواز کے وکیل سے استفسار کیا کچھ بولنا چاہتے ہیں؟ جس پروکیل شاہنواز نے کہا بلائنڈ مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔جج نے ملزم سے مکالمے میں کہا آپ کو علم ہے آپ پر دفعہ 302لگی ہے، پولیس تفتیشی افسر بتایا کہ ملزم نامزد ہے برآمدگی کرنی ہے، ملزم نے اہلیہ کوبیرون ملک سے بلاکرقتل کیا۔وکیل ملزم نے بتایا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے، پولیس نے عدالت سے10دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی شاہنواز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…