قلات( این این آئی) قلات میں ایک بار پھر پیٹرول ناپید ہوگیا ایرنی پیٹرول فروخت کرنے والے من پسند ریٹس پر فروخت کرنے لگے ہیں قلات کے شہری مہنگے داموں پیٹرول خرید نے پر مجبور ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق قلات میں ایرانی پیٹرول بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے پیٹرول مہنگا ہو نے سے غریب کی سواری موٹر سائیکل بھی آف روڈ ہو گیا قلات میں ایرانی پیٹرول فروخت کرے ولے منی پمس مالکان نے من مانے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس غریب اور متوسط طبقہ کی گاڑی موٹر سائیکل بھی بند ہو کر رہ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان پیٹرول تو غریب عوام نہیں خرید سکتا مگر ایرانی پیٹرول بھی غریب عوام کی پہنچ دور ہو گئی ہے انہوں نے ایرانی پیٹرول کی قیمت فکس کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔