اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی پولیس کو ایشیا کپ کے میچ میں شاداب اور آصف علی کی ٹکر کو ٹرول کرنا مہنگا پڑ گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے ایشیا کپ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب اور آصف علی کی ٹکراور کیچ چھوٹنے کو ٹریفک آگاہی کی مہم میں طنزیہ طورپر استعمال کرلیا۔دہلی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر شاداب اور آصف کی ٹکراور اس کے بعد کیچ چھوٹنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ’اے بھائی ذرا دیکھ کرچلو‘ لکھا اورساتھ میں ایشیا کپ اور روڈ سیفٹی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دہلی پولیس کو اس ٹرولنگ پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔