اسلام آباد ( آن لائن) وزیر داخلہ رانا ثنائ� اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ جو کہے گا وہ مان جائیں گے۔ فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔ وزیر داخلہ کا ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہدائ� پر فخر کرتا ہے اور ان کا تمسخر اڑانے والا افواج پاکستان اور شہدائ� کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔ عمران خان آئین، افواجِ پاکستان کے وقار اور شہدائ� کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔