واشنگٹن (این این آئی)مریکی شہری نے اسکائی سرفنگ کے دوران اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شہری نے فضا میں ہیلی کاپٹر اسپن یعنی ہیلی کاپٹر کی طرح گھومنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ۔ اس سے قبل بھی انہوں نے 160 ہیلی کاپٹر اسپن کیے تھے لیکن اس بار انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔