قصور ( آن لائن ) قصور اور نواح میں تین مختلف مقامات سے تین لڑکیوں کو ملزمان نے زبردستی بے آبرو کردیا،مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ رشید کالونی پتوکی کی رہائشی پروین بی بی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ
بھسرپورہ گلی 7قصور کا رہائشی ملزم عبدالرزاق میری 19/20سالہ بیٹی طیبہ کو نکاح کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے پولیس تھانہ بی ڈویژن والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے اور زبیدہ بی بی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ ملزم عبدالستار نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ بہلا پھسلاء کر لے گیا اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔پولیس تھانہ اے ڈویژن نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔جبکہ اوباش نے چارہ کاٹتی لڑکی کی دن دیہاڑے عزت تار تار کر دی. کھڈیاں خاص کے نواح مرالی ھٹھاڑ کے اکبر علی کی بیٹی آسیہ بی بی کھیتوں میں چارہ کاٹ رھی تھی کہ اوباش شرافت علی وغیرہ اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر زبردستی قریبی کھیت میں لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایامقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔