منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب اور بارشیں ،سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سیلاب اور بارشوں سے تیار فصلیں تباہ ہونے کے باعث کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سبزیوں کی تیار فصلیں تباہ ہونے سے قیمتیں

آسمان پر پہنچ گئیں۔60 سے 70 روپے میں فروخت ہونی والی سبزیاں 250 سے 500 روپے تک ہوگئی ہے ، مقامی مارکیٹ میں پیاز 120 روپے سے 140 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے تک جاپہنچا، لہسن 320 روپے تک ، بیگن 150 کھیرا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔مارکیٹ میں بھنڈی کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلو جبکہ دھنیا اور پودینے کی گڈی 30 روپے تک کی ہوگئی ہے۔اسی طرح 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونی والی ترئی 250 روپے فی کلو تک جاپہنچی، لوکی فی کلو 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔70 روپے میں بکنے والی پالک 250 روپے ، پھول گوبی 150 روپے فی کلو اور شملہ مرچ 250 روپے فی کلو ہوگئی۔سبزی فروش کا کہنا ہے کہ سلاد پتہ 80 سے 100 روپے کلو فروخت ہونے والا اب 500 روپے کلو پہنچ گیا۔سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے وجہ سبزیوں کی قلت ہے ، جس کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…