جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیوب نے پوڈکاسٹ کیلئے علیحدہ پیج پیش کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(این این آئی) یوٹیوب نے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس کے بعد اسپاٹیفائی اور ایپل کو شدید مسابقت کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں فی الحال امریکی صارفین کے لیے ایک علیحدہ پیج پیش کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سب سے پہلے یہ خبر

ایک مخبر ویب سائٹ 9 ٹو 5 گوگل نے دی تھی۔ اس کے بعد اب امریکی صارفین youtube.com/podcasts پر جاتے ہیں تو انہیں ایک نیا پوڈکاسٹ بٹن دکھائی دے گا۔ یہاں آپ ٹرینڈنگ پوڈکاسٹ اور چینلز دیکھ سکتے ہیں جن کے پہلے ہی لاکھوں صارفین ہیں۔ ان میں ایچ تھری پوڈکاسٹ اور لوگن پال پوڈکاسٹ بہت نمایاں ہیں۔اگرچہ دیگر اداروں کے پیج کی طرح یہ بہت اچھا اور دیدہ زیب نہیں لیکن یوٹیوب پر ہونے کی وجہ سے اس کا اپنا ایک اہم کردار ہے۔ پھر یوٹیوب نے ویڈیو پوڈکاسٹ بھی جاری کی ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔اس سے قبل ایپل نے 2005 میں پوڈکاسٹ کی سہولت پیش کی تھی۔ پھر 2019 میں اسپاٹیفائی اس میدان میں کود پڑا اور بڑے فلمی ستاروں نے بھی اس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا۔ تاہم پوڈکاسٹ کی صنعت اب بھی ابتدائی درجے میں ہے کیونکہ گزشتہ برس اس کا حجم صرف ایک ڈالر تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یوٹیوب اس میں کیا تبدیلیاں کرسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…