فیصل آباد(آن لائن)فیصل آباد میڈیکل کی طالبہ کو شادی سے انکار پر اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے والے شیخ دانش کی گرفتار سیکرٹری ماہم اس کی مبینہ بیوی نکلی، کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا‘ پولیس کی جانب سے
واقعہ میں ملوث ملزمہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا‘ کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا‘ جبکہ مقدمہ میں نامزد شیخ دانش کی بیٹی ملزمہ انا شیخ کو بیرون ملک بھاگنے سے روکنے کیلئے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی تحریر درخواست بھی دیدی گئی، شیخ دانش کے خلاف شراب رکھنے کے الزام میں تھانہ کھرڑیانوالہ میں ایک اور مقدمہ درج،باقی ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری‘ آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں نجی ملز کے مالک شیخ دانش کے خلاف تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم اسکی کلاس فیلو کا والد ہے جو اسے شادی کرنے پر مجبور کر رہا تھا جبکہ شادی سے انکار پر ملزم نے اپنی بیٹی انا فاطمہ، ملازمہ ماہم اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خدیجہ کو اسکے گھر سے اغوا کرلیا اور اپنے گھر لیجا کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد اسکے سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔ملزمان کی جانب سے خدیجہ غفور کو جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا، تشدد کے دوران ملزمان کی جانب سے ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیجن میں پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اور خاتون ماہم سمیت چھ افراد کو حراست میں بھی لے رکھا ہے، ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے
مالیت کی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں، پولیس نے واقعات کے مقدمات بھی درج کر رکھے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے ملزمہ ماہم بی بی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ گرفتار ملزمہ ماہم کو عدالتی حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ملزمہ ماہم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شیخ دانش کی سیکرٹری تاہم انہوں نے مبینہ طور اس شادی
کررکھی ہے، جبکہ ملزم شعیب، اصغر، فیضان، طیب کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ ویمن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے مرکزی ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں اور بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جسکا مقدمہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج کیا گیا ہے، جس میں پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم کو جڑانوالہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کی شراب نوشی کے
مقدمہ میں 50 ہزار کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔جس کے بعد ڈی ایس پی کوتوالی قاضی فاروق سلطان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مرکزی ملزم شیخ دانش کو اس کیس میں گرفتار کرلیا اور آج صبح عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے‘ واضح رہے کہ طالبہ خدیجہ پر تشدد کیس پر وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے جامع
رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی جانب سے مقدمہ میں نامزد ملزمہ انا کو بیرون ملک بھاگنے سے روکنے کیلئے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن ونگ ایف آئی اے اسلام آباد کو درخواست دی گئی ہے۔اس کیساتھ ساتھ سی پی او فیصل آباد نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر کو بھی مراسلہ تحریر کیا جس میں ان ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔