پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

طالبہ تشدد کیس میں انتہائی اہم پیشرفت، شیخ دانش کی بیٹی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ(آ ن لائن)مقامی ڈینٹل کالج کی بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ غفور تشدد کیس کی نامزد ملزمہ انا دانش شیخ کا ملک سے فرار روکنے کیلئے اس کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے

ایف آئی اے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ سرگودھا روڈ یونیورسٹی ٹاؤن فیصل آباد کی بی ڈی ایس کی طالبہ خدیجہ غفور کے گھر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہونے، اسے اس کے بھائی سمیت اغوا کرکے اپنی رہائش گاہ لے جا کر محبوس کرنے، وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے، جنسی استحصال، سر کے بال اور بھنویں مونڈنے، زبان سے جوتے چٹوانے اور اس کی تذلیل کے واقع میں ملوث نامزد ملزمہ انا دانش شیخ دختر شیخ دانش کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔دریں اثنا مذکورہ کیس کے ضمن میں سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عمر سعید ملک کی جانب سے تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،تفتیشی ٹیم کو چالان جلد مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ غفور تشدد کیس کی نامزد ملزمہ انا دانش شیخ کا ملک سے فرار روکنے کیلئے اس کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…