کراچی(این این آئی)اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میںاضافہ دیکھا گیا،تاہم انٹر بینک میںڈالر کی قدر میںمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر9پیسہ کمی سے 213.98روپے کی سطح سے گھٹ کر213.89روپے کی سطح پر رہی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت خرید 208 روپے سے بڑھ کر210روپے
اور قیمت فروخت210روپے کی سطح سے بڑھ کر212روپے ریکارڈ کی گئی۔برطانوی پاو ڈ کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا
جس کے بعد اسکی قیمت خرید252 روپے سے بڑھ کر 253روپے اور قیمت فروخت255روپے سے بڑھ کر256 روپے رہی جبکہ یورو کی قیمت خرید 213اور قیمت فروخت215.50روپے کی سطح پر مستحکم رہی
سعودی ریاں کی قیمت خرید56.20روپے اورقیمت فروخت57.00روپے رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید57.40روپے اور قیمت فروخت58.20روپے رہی۔