لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے آبائی ضلع گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جناح پبلک سکول پرویز الٰہی کیمپس کی تعمیر ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ہوگی۔میڈیا رپورٹس میں دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مہنگے سرکاری سکول کی داخلہ فیس ایک لاکھ 45ہزارروپے ہوگی، جبکہ پہلی سے ساتویں جماعت تک طلبہ کی ماہانہ فیس35ہزارروپے ہوگی۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ او لیول کی ماہانہ فیس 45ہزار روپے ماہانہ اور اے لیول کی 58ہزار روپے ہوگی، جبکہ انٹرمیڈیٹ کی ماہانہ فیس 52ہزار روپے ہوگی۔دستاویزات کے مطابق سکول کی تعمیر کا پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈپٹی کمشنر گجرات کو مقرر کیا گیا ہے۔