اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں بڑے جلسے اور اپنی 9نشستوں پر انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اپنی 9نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب باری ہے کراچی، حیدرآبادکی، قوم اپنے حق کیلئے امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکل رہی ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ واضح ہے کہ پاکستان میں اب جلد انتخابات ناگزیر ہوگئے، قوم کی آواز، فوری انتخابات، عمران خان 19 اگست کو کراچی اور 20اگست کو حیدر آباد میں جلسے کریں گے۔