نیویارک (این این آئی)امریکا کی ریاست نیویارک میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ملعون مصنف سلمان رشدی کووینٹی لیٹر سے اتاردیاگیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے غیرملکی خبررساں ادارے کے نام ایک ای میل میں لکھا کہ انھیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔یہ عمل طویل ہوگا، ان کی چوٹیں شدید ہیں، لیکن حالت صحیح سمت میں بہتر ہورہی ہے۔لبنانی نژاد مشتبہ ملزم ہادی مطر نے بھارت نژاد ناول نگارسلمان رشدی پرجمعہ کو نیویارک ریاست میں ایک لیکچر کے دوران میں گردن پر چاقو سے وار کیا تھا۔پھررشدی کوہیلی کاپٹرکے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔