پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو نہیں کہنے چاہئیں تھے،شاہ محمود قریشی بھی کھل کر بول پڑے

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان،اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس انداز میں شہباز گل کو گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، ہم قانونی

اور سیاسی طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے، انہیں خیال کرنا چاہیے تھا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے جو ہماری جدوجہد ہے، اس کا پی ٹی آئی کی آج کل کی گفتگو سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جمہوریت کیلئے جو ہماری جدوجہد ہے، اس کا پی ٹی آئی کی آج کل کی گفتگو سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔پرویز رشید نے کہاکہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں نے کبھی کسی کو میر جعفر، میر صادق، نیوٹرل، جانور ایسے الفاظ نہیں استعمال نہیں کیے،ہماری جدوجہد جمہوریت اور قانون، آئین اور پارلیمان کی بالا دستی کے لیے تھی۔انھوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کرنے والوں پر مقدمے بنتے رہے ہیں،ہم نے جیلیں کاٹیں، میں نے چار مارشل لا میں جیلیں کاٹیں تاہم ہم نے نہ ایسے الزام لگائے نہ شکایتیں کی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے نعرے تو یہ ہوتے تھے کہ ظلم کی دیوار کو ایک دھکا اور دو، جمہوریت کا سورج طلوع ہو گا، ہم یہ کہتے ہیں کہ بندوق کا کام سرحدوں کی حفاظت ہے، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کسی سے کہ تم میرے ہاتھ کی بندوق بن جاؤ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…