اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ڈکشنری میں جتنےبھی گندے الفاظ ہیں وہ ختم ہوتے ہیں تو وہاں پر عمران خان کا نام آتا ہے،عابد شیر علی کی چیئرمین تحریک انصاف پر سخت تنقیدنشتربرساتے ہوئے کہا کہ
تمہاری والدہ کینسر سے اللہ کو پیاری ہوئیں ،تم نے لوگوں کی تصویریں دکھا دکھا کر چندہ اکٹھا کیا اور اپنی جماعت کو مضبوط بنایا ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی طارق گل نے کہا ہے کہ عمران خان بیرون ممالک سے خیرات کے نام پر لی گئی ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دیں ، عمران خان اور حواریوں کی سیاست کا سورج غروب ہونے کا وقت آ گیا ہے ، عمران نیازی اب بوکھلاہٹ میں جو منہ میں آتا ہے بول رہے ہیں ، عمران خان بتائیں اگر فارن فنڈنگ کیس میں کچھ نہیں تھا تو تاخیری حربے کیوں استعمال کیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پاکستان دشمنوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کو پہچان چکی ہے، فارن ایجنٹ عمران خان نے اپنے تمام جرائم تسلیم کر لیے ہیں ، عمران نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا وطیرہ بنا لیا ہے ، وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے فور ی طورپر اقدامات کرے۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی امداد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی گند ہے ، خیراتی فنڈنگ پر چلنے والی پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے، عمران خان بتائیں ان کے شاہانہ اخراجات کون پورے کرتا ہے ، ممنوعہ ذرائع سے حاصل کی گئی فنڈنگ کہاں خرچ کی گئی؟ ۔کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتنہ خان ہر روز ٹی وی پر تھیٹر لگا کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتا ، ہم پاکستان کو نئے ہٹلر کیلئے یرغمال نہیں بننے دیں گے ۔حاجی امداد حسین نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)متحد ہے ، وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے ڈالر کی اڑان کو بیک گئیر لگ گیا ہے ، عوام کو جلد مہنگائی سے نجات ملے گی۔