پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو کھڑا کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ملتان کے حلقے این اے 157 سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا ہے۔شاہ محمود قریشی

نے کہاکہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس حوالے سے مہر بانو قریشی کہتی ہیں کہ وہ 2018 سے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہیں، ان کے والد نے روایات کے برعکس عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کیلئے ان کا انتخاب کیا ہے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہہ عمران خان کی اجازت سے میری بیٹی مہر بانو قریشی نے این اے 157 کے کاغذات جمع کروائے ہیں، مہر بانو قریشی پڑھی لکھی ہے اور ان کے پاس صحافت کا تجربہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کو اگلی نسل کا احساس ہے،اگر ہم نے ملک کو مشکل کیفیت سے باہر نکالنا ہے تو ماں بیٹیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، ایک ماں کو زیادہ احساس ہوتا ہے کہ بچے کا مستقبل کیا ہوگا تعلیم کیسے ملے گی۔انہوں نے کہا کہہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قوانین ہیں کہ5فیصد خواتین کو حصہ دینا ہے، ماں بیٹی پڑھی لکھی ہو تو وہ معاشرے میں واضح تبدیلی لا سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ 17جولائی کو ہونے والے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ملتان کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 سے زین قریشی کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…