پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم احمد خان نے جیو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اداروں کو مضبوط کرنے کا کہا تھا، خیبرپختونخوا کے اداروں میں غیر متعلقہ افراد کو لگایا گیا جس سے ادارے تباہ ہوئے، انہوں نے کہاکہ پارٹی کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا ہے اس لئے پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔