لاہور( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے1331 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق خیبر پختونخوا ہ پولیس کو سب سے زیادہ 850 دہشتگرد مطلوب ہیں، جبکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشتگردوں کی تلاش ہے۔فہرست کے مطابق بلوچستان پولیس کو 127 اور سندھ کو 138، اسلام آباد پولیس کو 33 جبکہ گلگت بلتستان کو 20 دہشتگردوں کی تلاش ہے،ایف آئی اے کو خود 45 دہشتگرد مطلوب ہیں۔