اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارت،3 ارکان اسمبلی نوٹوں سے بھرے بیگزکے ساتھ پکڑے گئے

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں کانگریس کے تین ارکان اسمبلی نوٹوں سے بھرے بیگزکے ساتھ پکڑے گئے، کانگریس نے تینوں ارکان کو معطل کردیا ہے۔کانگریس کے پون کھیرا نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا کہ

بی جے پی کی جانب سے ارکان اسمبلی کی خریداری کے ذریعے جھاڑکھنڈ میں مخلوط حکومت گرانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے جے پی نے اس سے قبل اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، مدھیا پردیش، راجستھان، مہاراشٹرا اور گوا کے بعد اب جھاڑکھنڈ میں جو کچھ کیا گیا ہے یہ انتہائی نچلے درجے کی سیاست ہے اور حکمران جماعت نے اس میں نئی مثالیں قائم کردی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے کانگریس کے تینوں ارکان اسمبلی عرفان انصاری، راجیش کیچھپ اور نمن بکسل کونگری کو حراست میں لے کر رقم ضبط کرلی ہے۔تینوں ارکان نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر نیشنل ہائی وے 16 پر سفر کر رہے تھے جہاں انہیں روک کر گرفتار کیا گیا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چیٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپا مار کر 21 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…