اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما نےلکھا کہ آصف علی زرداری دوبئی میں ہیں اورملک کی ایک اور اہم شخصیت بھی دبئی میں ہے ، سابق صدر آصف علی زرداری کو فوری الیکشن کیلئے آمادہ کیا جارہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حالات نظائر اور قرآئن بتاتے ہیں کہ آصف علی زرداری کو راضی کر لیا جائے گا ۔ ۔
آصف زرداری دوبئی میں۔۔۔ملک کی ایک اہم شخصیت دوبئی میں۔۔۔!!!
آصف زرداری کو فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے
حالات نظائر اور قرائن بتاتے ہیں کہ آصف زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔۔۔!!!— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) July 25, 2022