کراچی(آن لائن)امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میںکمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز انٹر بینک میںڈالر229روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر233روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں1.51روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر228.36روپے سے بڑھکر229.87روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر230سے روپے سے بڑھکر233روپے پر ٹریڈ کررہا ہے،فاریکس ذرائع کے مطابق ملک میںجاری سیاسی کشمکش اور روپے پر مسلسل دباؤ کے باعث ڈالر کی قدر میںاضافہ جاری ہے اور آئی ایم ایف یا دوست ممالک سے مالی مدد تک روپے کی قدر میںاستحکام مشکل ہے۔