تہران(این این آئی) ایران نے جوہری مذاکرات میں تعطل کے بعد 61امریکیوں پر ایران مخالف عناصر کی حمایت کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں،
پابندیوں کی زدمیں آنیوالوں میں سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی شامل ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے جلاوطن اپوزیشن گروپ
مجاہدین خلق کی حمایت کرنیوالے امریکیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے جن میں مائیک پومپیو کے علاوہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی گیولیانی اور وائٹ ہاس کے سابق
مشیر قومی سلامتی جان بولٹن بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیولانی، مائیک پومپیو اور جان بولٹن اور دیگر سے متعلق کہا گیا ہے کہ
انہوں نے اپوزیشن گروپ مجاہدین خلق کی سرگرموں میں حصہ لینے کے ساتھ اس کی حمایت کا اظہار بھی کیا تھا۔
ایران نے اس سے قبل جنوری میں بھی 51امریکیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے بعد اپریل میں 24مزید امریکیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔