ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

خودکشی کا رجحان روکنے کیلئے ہیلپ لائن متعارف کرا دی گئی

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں خودکشی کا رجحان روکنے اور ذہنی دبائو کا شکار افراد کی فوری مدد کیلئے ہیلپ لائن988متعارف کروادی گئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا میں 3ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جسے یاد رکھنا بھی آسان ہے۔

ہیلپ لائن کا استعمال 911کی طرح ہوگا، لیکن واضح طور پر911کی طرح پولیس، فائر فائٹرز یا پیرامیڈکس کی بجائے 988پر کال کرنے والا شہری فوری طور پر ایک بہترین معالج سے رابطے میں ہوگا۔ملک بھر میں متعارف کرائی جانے والی ہیلپ لائن پر کال یا میسج کے ذریعے متعلقہ شہری کو ذہنی صحت کے حوالے سے بہترین صلاحیت رکھنے والے ماہرین تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر برائن ہیپبرن کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی بہبود کے حوالے سے یہ ایک تاریخ سازاقدام ہے، جس کا فائدہ ہر متاثرہ شخص کو منتقل کرنے کیلئے برسوں درکار ہیں۔امریکا میں ذہنی صحت سے متاثرہ افراد کی فلاح بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پر لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں الجھا کا شکار ذہنی کیفیت سے باہر نکالنا ہے۔ذہنی صحت کو ملکی سطح پر بہتر بنانے کیلئے موبائل مینٹل ہیلتھ کرائسس ٹیم اور ایمرجنسی مینٹل ہیلتھ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…