اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن دبا لیا، وجہ کیا بنی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے اب تک بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، جو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرط ہے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق کل  ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل

حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ قیمتیں بڑھانے سے گریز کیا جائے۔ جمعہ کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ پیش نہیں کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف سلیبز کیلئے ا لجملہ گیس کی قیمتوں میں 43؍ سے 353؍ فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی۔ تاہم، اس معاملے پر جب وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب سے رابطہ کیا گیا کہ آیا وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے تو انہوں نے کہا ’’نہیں۔‘‘ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے سمری واپس وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے تاکہ اس میں کچھ شعبہ جات کیلئے تبدیلی کی جائے، اسی لیے کچھ حساب میں تبدیلی آئی جس کے باعث نئے حسابات کیلئے سمری واپس بھیج دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے جمعہ کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ نہیں اٹھایا۔ اب اوگرا کے ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت 40؍ روز تک ٹیرف پر فیصلہ نہ ہوا تو یہ فیصلہ از خود نافذ العمل ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…