اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سترہ تاریخ ملک کی تبدیلی کا دن ہے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے ، ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے ۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہو گی اور انشاء اللہ ہم دوبارہ پنجاب میں حکومت قائم کریں گے ۔ 17تاریخ کو مسلم لیگ ن کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ، ن لیگ اور اس کے حواریوں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے ہم انشاء اللہ ملک پر مسلط تما م مجرموں کے ٹولے کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔