اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )83 سالہ شخص بیٹے کا باپ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے شہری جن کی عمر 83سال ہے وہ تیسری بار باپ بن گیا ان کی 35 سالہ بیوی نے کچھ عرصہ پہلے بیٹے کو جنم دیا تھا۔انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے مشہور ماہر غذائیات ڈاکٹر البرٹو کورمیلوٹ کی 35 سالہ بیوی نے ان کے بچے کو جنم دیا ہے ۔ بوڑھے شہری کا کہنا تھا کہ میں جب تک حیات ہوں اپنےبیٹے کیساتھ ہر لمحہ کھیلنا چاہتا ہوں تاکہ میں اپنے زندگی کے ان پل کو خوبصورت بنا سکوں ۔