مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ آسمانی بجلی گرنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بچیانہ و نواح میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی کہ اس دوران نواحی گاؤں چک نمبر562گ ب کے رہائشی غریب محنت کش فلک شیراپنے اہل خانہ اور12سالہ بیٹے محمد آصف کے ہمراہ کھیتوں میں محنت مزدوری کرتے ہوئے مونجی(دھان) کی فصل کاشت کررہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی کام کرتی ہوئی فیملی پر گر گئی جس کے نتیجہ میں والدین کا اکلوتا سہارا محمد آصف موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بقیہ اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے والدین کے اکلوتے سہارے محمد آصف کی اچانک موت پرکہرام برپا ہوگیا جبکہ والدین پر غشی کے دورے پڑنا شروع ہوگئے۔