اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بلیک آئوٹ چیلنج کو فالو کرتی لڑکیوں کی ہلاکت پر ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ دائر کردیا گیا

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے بلیک آئوٹ چیلنج کو فالو کرتے ہوئے دو لڑکیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جس پر لڑکیوں کے والدین نے ٹک ٹاک کیخلاف مقدمہ دائر کر دیاہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق

رکھنے والی 8سالہ لالانی ایریکا اور ملکواکی سے تعلق رکھنے والی 9سالہ آریانی جیلین ٹک ٹاک کے بلیک آئوٹ چیلنج کو فالو کرتے ہوئے گزشتہ برس انتقال کرگئی تھیں، بچیوں کے والدین نے ٹک ٹاک کیخلاف 30جون کو لاس اینجلس کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔والدین کی جانب سے ٹک ٹاک کے خلاف دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایپ کا الگورتھم بچوں اور والدین کو مکمل طور پر متنبہ کرنے میں ناکام رہا، ٹک ٹاک نے بلیک آئوٹ چیلنج (فار یو)آپ کیلئے تجاویز کے طور پر پیش کیا۔ٹک ٹاک ترجمان نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بلیک آئوٹ چیلنج کبھی بھی ٹک ٹاک پر ٹرینڈ نہیں بنا، صارفین دیگر ذرائع سے اس ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے ویڈیوز بناتے ہیں۔ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کی حفاظت کیلئے چوکنا ہیں اور اس حوالے سے ایپ پر نظر آنیوالے کسی بھی متنازع مواد کو فورا ہٹا دیا جاتا ہے۔اس سے قبل اٹلی میں جنوری 2021کے دوران 10سالہ بچہ، مارچ 2021 میں امریکا میں 12سالہ بچہ، جون 2021کے دوران آسٹریلیا میں 14سالہ بچہ، جولائی 2021میں بھی امریکا میں 12سالہ بچہ اور دسمبر 2021میں امریکی ریاست پنسلوینیا میں 10سالہ بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔تاہم ٹک ٹاک کو اپنے مشہور ٹرینڈ بلیک آٹ چیلنج کے باعث دوسری مرتبہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…