اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو نیا ہمسفر مل گیا

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالے/ممبئی(این این آئی) انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور معروف تاجر للت مودی نے بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو اپنا ہمسفر منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی تاجر ان دنوں مالدیپ میں اپنی نئی ہمسفر چھٹیاں گزار رہے ہیں

اور وہ ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ 1994 میں ملکہ حسن کا عالمی مقابلہ جیتنے والی سشمیتا سین ہیں۔جی ہاں سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی چیئرمین و نامور تاجر للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ان خبروں کا آغاز للت مودی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر ہونے کے بعد ہوا۔ آئی پی ایل کے بانی نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی مختلف ممالک گھوم کر لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی آدھی زندگی ( half better ) سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں۔للت مودی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت دیگر معتبر صحافیوں نے بھی یہ کہنا شروع کردیا کہ اداکارہ خاموشی سے للت مودی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنا شروع ہوئیں تو للت مودی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ’ابھی شادی نہیں ہوئی لیکن وہ بھی جلد ہی ہوجائے گی، فی الحال ہم صرف ایک دوسرے کیساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…