اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فور جی اور فائیو جی انٹرنیٹ سپیکٹرمز کی نیلامی کے لئے آئندہ دنوں میں وفاقی کابینہ کی طرف سے مشاورتی کمیٹی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پہلے ہی آکشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جا چکی ہے، واضح رہے کہ مشاورتی کمیٹی میں جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔