جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل کریم خان کنڈی کے ماموں کے گھر گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

datetime 15  جولائی  2022 |

ڈیر ہ اسماعیل خان(این این آئی) ڈیرہ چشمہ روڈ کنڈی ماڈل فارم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی کے ماموں طارق کنڈی کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں فیصل کریم کے مامو ں

طارق زما ن خان، ممانی اور کمسن بھتیجی سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بیٹا، 2بیٹیوں اور نواسی سمیت 5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث برن سنٹر اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ پرگاؤں کوکار کے قریب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی کی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم کے عقب میں ان کے ماموں طارق کنڈی کے گھر گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے دو رہائشی کمروں اور کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کی آوازکی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان خان کی قیادت میں تھانہ صدر پولیس اور انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ عنایت اللہ ٹائیگر اور ریسکیو1122ٹیم کی میڈیکل و فائر سیفٹی ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا، گیس لیکج دھماکے میں فیصل کریم خان کنڈی اور پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں رکن اسمبلی احمد کریم خان کنڈی کے ماموں طارق زمان کنڈی ولدعزیز الرحمن کنڈی، ان کی اہلیہ حمیدہ بی بی،بیٹا حیدر کنڈی، دو بیٹیاں عروبہ بی بی اور زینب بی بی سمیت دو نواسیاں 7سالہ مریم بی بی اور آمنہ بی بی دختران حید ر کنڈی جھلس کر زخمی ہوگئے

جبکہ گھریلو سامان اور گھر میں کھڑی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا جہاں طارق زمان کنڈی کی اہلیہ حمیدہ بی بی اور 7سالہ نواسی مریم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں، دیگر زخمیوں کو تشویشناک حالت اور ڈیرہ ہسپتال میں برن سنٹر کی سہولیات نہ ہونے پر اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی کے ماموں طارق زمان کنڈی و دیگر زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ ادھر اس افسوسناک سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی عمائدین کی کنڈی ماڈل فارم آمد کا سلسلہ جاری تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…