اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں پیزا ڈلیوری نوجوان لڑکے کیساتھ بدفعلی ، ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عید کے دوسرے روز شریف آباد کے علاقے میں پیشہ آیا جہاں احمد گوگی نے20سالہ نوجوان پیزا ڈلیوری بوائے کو زبردست روک لیا اور اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا اورجائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے ملزم احمد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشن سہیل چٹھہ نے ملزم کو جلد گرفتار کرے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔