ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان وضاحت کریں کہ تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا کے انچارج پارٹی سے ہدایات لیتے ہیں یا ان کے گھر کی خواتین سے؟حامد میر

datetime 3  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں پاکستان کی فوج غیرجانبداری چھوڑ کر سیاست میں مداخلت کرے،سابق وزیراعظم کی خواہش ہے کہ فوج موجودہ حکومت کو نکال کر عمران خان کو دوبارہ اقتدار دیدے۔

نجی ٹی وی جیو کے پروگرام کے دوران حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں الیکشن فوری ہوں اور اس کے نتائج بھی ان کی مرضی کے ہوں، عمران خان نے نیوٹرل ہونے کو ایک طعنہ بنادیا ہے، عمران خان کہتے تھے ان کے گھر کی خواتین کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کے بارے میں سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں،بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو آنے کے بعد عمران خان وضاحت کریں کہ تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا کے انچارج ارسلان خالد پارٹی سے ہدایات لیتے ہیں یا ان کے گھر کی خواتین سے ہدایات لیتے ہیں۔حامد میرکا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کو ہٹانا چاہتے ہیں تو اسمبلی میں واپس آکر شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس وقت بہت کنفیوژ ہیں، وہ خود کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بھی ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں لیکن پرانے عمران خان سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں، عمران خان اپوزیشن پر مشرک ہونے کا الزام لگاتے ہیں کہ یہ اقتدار کیلئے اللہ کے علاوہ دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن پانچ منٹ بعد کہتے نظر آتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کو نکال کر مجھے اقتدار میں لائے، عمران خان نے آج باقاعدہ روز محشر کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ میاں کیا کیا سوال پوچھیں گے، اللہ میاں کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جملے کیا ہوں گے ججوں کے ساتھ کیا ہوں گے، ججوں سے اللہ تعالیٰ کیا سوال کرے گا اور جرنیل سے نیوٹرل سے اللہ تعالیٰ کیا سوال کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…