ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

کونسی قیامت آگئی تھی ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا، عمران خان

datetime 1  جولائی  2022 |

؁اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا،ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا،

رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے،آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے،ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جنکا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں،جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔ اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے۔اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی۔تحریک انصاف کے دور میں زراعت انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی ۔کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں،اب دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں تھی۔ انہوں نے کہا جو قیمت اسوقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا۔ عمران خان نے کہا ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے ۔جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے انکے گیارہ سو ارب معاف کیے گئے۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں بیسز مل جائیں اور پاکستان کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں۔کیا ہمارے ملک میں لوگوں کو خوف نہیں؟۔

جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ انکا پاکستان نہیں؟۔معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟۔جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا

انکا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟۔ انہوں نے کہا کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں۔

رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے۔آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے۔ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جنکا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں۔جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…