بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی پھٹ پڑے پی ٹی آئی پر بڑے الزامات عائد کردئیے

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی انتخابی مہم کے دوران اپنی پارٹی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی اور

مجھے پی پی 217سے الیکشن ہروایا۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پی پی217سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور زین قریشی کی انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے الیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی اور مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہروایا۔سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ خان کو بھی کہا کہ اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا تو آج پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی۔علاوہ ازیں پی پی 217 کی مختلف یونین کونسلوں جن میں یونین کونسل 48‘ 45‘46 میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت نے معیشت کابیڑا غرق کردیا ہے۔ غریب عوام‘محنت کش‘ سرمایہ دار‘ صنعت کار‘ کاشتکار‘ تاجر‘ سرکاری ونجی ملازم‘ الغرض ہر طبقہ زندگی حکومت سے نالاں ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں یہ لوگ ملک کا نقصان کررہے ہیں۔ ان کے کسی وعدے کا اعتبار نہیں۔ عوام ان سے تنگ آچکے ہیں۔ عوام چاہتے ہیں امپورٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑوائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…