اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

اقتصادی سروے نے تحریک انصاف حکومت کی کامیاب پالیسیوں ،ترقی پر مہر ثبت کر دی، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما و سابق وزیر ہمایوں اخترخان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس محض اندازوں پر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے ،اقتصادی سروے میں معاشی گروتھ 5.97بتائی گئی ہے

جو ہماری حکومت کی کامیابی پالیسیوں کا ثمر ہے ، 90 کی دہائی سے اب تک صرف تحریک انصاف کے دور میں معاشی ترقی ہوئی لیکن درجنوں جماعتوں کا اتحاد عمران خان کے بغض میں ’’میں نہ مانوں ‘‘کی رٹ لگائے ہوئے ہے،آنے والے سالوںمیں جو چیلنجز درپیش ہوں گے ان سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی جارہی جو انتہائی تشویشناک ہے ۔اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہاکہ امپورٹڈ حکمران بیشک تسلیم نہ کریں لیکن اقتصادی سروے نے تحریک انصاف کے دور کی کامیاب پالیسیوں اورترقی پر مہر ثبت کر دی ہے ،تحریک انصاف کے دور حکومت میں نافذ کی گئی معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا جس سے ہماری مجموعی معیشت کے اشاریے انتہائی مثبت تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے کے مطابق ہمارے تیسرے سال میں ترقی کی شرح 5.74 تھی جبکہ رواں مالی سال اس میں مزید اضافہ ہوا اور یہ5.97 فیصد پر پہنچ گئی۔ہمارے دورمیں برآمدات 32 ارب ڈالر تک پہنچیں،اوورسیز نے سب سے زیادہ 31 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں۔زراعت اور کسانوں پر توجہ دینے کی وجہ سے زرعی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس سے جڑی صنعتوں نے بھی ترقی کی،انڈسٹری 7.2 فیصد بڑھی جبکہ لارج اسکیل گروتھ 10.6 فیصد ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے، سروسز سیکٹر میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا۔

سرکاری دستاویزات گواہ ہیں کہ تحریک انصاف کے دورحکومت میںمعیشت کے تقریباً تمام حقیقی شعبوںنے مقررہ ہدف کوعبور کیا جس سے ملک کووسیع البنیاد ترقی کی بنیاد میسر آئی ۔

ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کے تمام بجٹ ترقی کے ضامن ثابت ہوئے جبکہ نام نہاد تجربہ کار وں نے جو بجٹ پیش کیا ہے

اس میںکوئی توازن نہیں اور اس سے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں مشکلات کے باوجود اصلاحات جیسے مشکل ہدف کا چنائو کیا جس سے معیشت کومضبوط بنیادیں میسر آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…