پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران تک پٹرول کا کوٹہ فکس کر دیاگیا

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران تک پٹرول کا کوٹہ فکس کر دیا، افسران کو دور دراز اجلاس کی بجائے آن لائن میٹنگز کرکے

تیل کی بچت کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔رواں مالی سال کے آغاز میں پنجاب پولیس کی ہزاروں گاڑیوں کے گشت کیلئے فیول کی مد میں 5 ارب کے قریب اخراجات مختص کیے گئے تھے

تاہم اب قیمتیں بڑھنے کے بعد آئی جی پنجاب نے افسران کا پٹرول فکس کردیا ۔مراسلے کے مطابق ہیڈ کوارٹرز میں کام کرنے والے افسران فکس کردہ حد سے زیادہ پٹرول استعمال نہیں کرسکیں گے،

ڈی ایس پی ماہانہ 125 لٹر،ایس پی سے ایس ایس پی رینک کے افسران 175 لٹر پٹرول ماہانہ استعمال کرسکیں گے۔ڈی آئی جی رینک کے افسران کو200جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کو350لٹر تیل

مختص کردیاگیا۔اضافی تیل کے استعمال کے لئے افسران کو اعلی افسران سے منظوری لینا ہوگی۔فیلڈ میں کام کرنے والے افسران پٹرولنگ کے مطابق پٹرول استعمال کریں گے

اورپٹرولنگ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔افسران کو پولیس کی موٹرسائیکلوں کاتیل کوٹہ فکس کرنے،

جنریٹر کا استعمال مخصوص برانچز میں کرنے اورہیوی مشینری کو جنریٹر سے منسلک نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…