پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے بھی منظور کر لیا

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے بھی منظور کر لیا

اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی نے ضابطہ فوجداری 1898 میں ترمیم کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا.

سینیٹر عرفان صدیقی کے پیش کردہ پرائیویٹ ممبر بل کو سینیٹ پہلے ہی منظور کر چکی ہے. یہ بل اب توثیق کے لیے صدر مملکت کے پاس جائیگا اور توثیق ہو جانے کے بعد باضابطہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا.

بل کی متعدد شقوں میں تجویز کی گئی ترامیم کی منظوری کے بعد اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران عدالتی اختیارات سے محروم ہو جائینگے.

انہیں کسی شخص کو ریمانڈ دینے اور جیل بھیجنے کا اختیار نہیں رہے گا. تاہم وہ معمولی جرائم کی روک تھام کے لیے انتظامی اختیارات استعمال کرتے رہیں گے

لیکن بطور میجسٹریٹ عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گے. اس مقصد کے لئے جوڈیشل میجسٹریٹ کی تعیناتی ہوگی جو اسلام آباد ہائی کورٹ کو جواب دہ ہونگے.

بل کی منظوری کے بعد اسکے محرک سینیٹر عرفان صدیقی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدیوں پرانے سامراجی قانون میں تبدیلی اہم سنگِ میل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج آئین پاکستان کے ایک اہم تقاضے کی تکمیل ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…