اسلام آباد (آن لائن) حکمران جماعت کوشہر اقتدار میں زوال کا سامنا ہے ۔ن لیگ کے کارکنان قیادت کی لاپروائی کا شکارہیں ۔ پارٹی رہنما سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے قیادت کو خط لکھ دیا ہے ۔
جس میں مسلم لیگ ن اسلام آباد کی تنظیم سازی نہ ہونے سے پارٹی کو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے مسلم لیگ ن اسلام آباد میں اپنا ووٹ بنک تیزی سے کھو رہی ہے۔
تنظیم سازی نہ ہونے سے کارکن متحد ہونے کے باعث منتشر ہو رہے ہیں۔ مقامی قیادت بھی کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے ،خط میں کہا گیا ہے
کارکن مقامی قیادت کی بے رخی سے بدظن ہو رہے ہیں اور اس معاملے کا نوٹس لیا جائے ۔ سابق ڈپٹی میئر نے مقامی قیادت کی کوتاہیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ
گزشتہ الیکشن میں بھی قومی اسمبلی کی تینوں نشستیں ہاریں۔ تنظیم سازی نہ کی تو آئندہ الیکشن میں نقصان ہو گا ۔ خط نواز شریف ،شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی ،مریم نواز کو بھی بھجوایا گیا ہے ۔